11 نومبر ، 2022
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسز کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال 3 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے اور بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف ہائی کورٹس کے حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔