11 نومبر ، 2022
خانیوال میں ملتان سے بارات لےکر آنے والے دلہے کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔
مخدوم رشید ملتان سے دلہا بارات لیکر خانیوال پہنچا تو پتہ چلا دلہن اور گھر والے موجود نہیں۔
دلہا کا کہنا تھاکہ بارات لایا مگر دلہن اور اُس کے گھر والے نہیں، دلہن کے گھر والوں کو 3 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔
دلہا نے بتایا کہ جاننے والوں نے رشتہ کراویا تھا۔
دلہا نے کارروائی کیلئے تھانا سٹی میں درخواست جمع کروادی۔