کھیل
Time 12 نومبر ، 2022

6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹر کو گریڈ ون کی کسی ٹیم میں نہیں رکھا گیا: عمر اکمل کا شکوہ

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

عمر اکمل ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں گریڈ ٹو کرکٹ کھیل رہے ہیں جس میں وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے فائنل میں لے کر گیا، جس طرح قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں فتح حاصل کی تھی ویسے ہی کھیلی تو پاکستان ضرور فائنل میں کامیابی حاصل کرکے گا۔

عمر اکمل نے کہا کہ بابر اعظم اور ان کی پوری ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، اس بار ان شاء اللہ ورلڈ کپ پاکستان آئے گا، اس سے قبل یونس خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ آیا تھا اب اور  زیادہ خوشی ہوگی کیونکہ لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا اور  اپنی بیسٹ پرفارمنس دینا جو کہ میں دے رہا ہوں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ جس کھلاڑی نے چھ ورلڈ کپ کھیلے ہوں اور کئی سال ملک کی نمائندگی کی ہو اسے گریڈ ون کی کسی ٹیم میں نہیں رکھا گیا، خواہش ہے کہ میں گریڈ ون میں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔

مزید خبریں :