پاکستان
Time 12 نومبر ، 2022

ڈونلڈ لوُ کا انٹرویو کے دوران عمران خان سے متعلق سوال لینے سے انکار

امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لُو کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی— فوٹو:فائل
امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لُو کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی— فوٹو:فائل

امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لُو کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ  بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے۔

انٹرویو میں ڈونلڈ لو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا اور واضح کیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے بارے میں کوئی سوال نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

4 اپریل 2022 کو بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے جس نمائندے نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے اس کا نام ڈونلڈ لو ہے۔

مزید خبریں :