کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئنز کے کپتان یونس خان کا ٹیم کیلئے خاص پیغام

بطور پاکستانی ہم سب کو آپ پر یقین ہیں: یونس خان کا ٹیم کے نام پیغام
بطور پاکستانی ہم سب کو آپ پر یقین ہیں: یونس خان کا ٹیم کے نام پیغام

2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان نے ٹیم کے نام ایک خاص پیغام شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ اپنی اور بابر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  یونس خان نے ٹیم کے لیے ایک متاثر کن پیغام درج کیا۔

جس میں درج تھاکہ ’پاکستان ٹیم آپ ایک حقیقی چیمپئن ہے، بطور پاکستانی ہم سب کو آپ پر یقین ہے، 2009 کی تاریخ دہرائیں ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2009 کے ورلڈکپ فائنل میں  سری لنکا کو  شکست دے کر ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی تھی، اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت یونس خان کر رہے تھے۔

مزید خبریں :