'10 وکٹ سے تھوڑی ہارے ہیں'، فائنل میں شکست کے باوجود پاکستانی شائقین کا حوصلہ بلند

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ہارنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ شائقین کا حوصلہ بلند ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

فائنل کے بعد میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر کرکٹ کے متوالے فائنل میں شکست کے باوجود ہَلّہ گلّہ کرتے ہوئے  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

پاکستانی کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ میچ ہارنے کا افسوس نہیں، افسوس اُس وقت ہوتا جب دس وکٹوں سے ہارتے، اس بار ورلڈکپ نہیں جیتے تو کیا ہوا؟ اگلی بار جیت جائیں گے، ہمیں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، ٹیم نے فائٹ کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستان ٹیم کے فائنل میں بہترین مقابلہ کرنے پر گرین شرٹس کی تعریف کی۔

صارفین نے کہا کہ جس طرح پاکستان لڑ کر کھیلا ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔


مزید خبریں :