کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

کوئی بات نہیں پاکستان، ہم انشاء اللہ بھارت میں ورلڈکپ اٹھائیں گے، شعیب اختر

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھائی، بالخصوص پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی بولنگ نے بہترین کھیل پیش کیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ 'قسمت بھی تھی لیکن گرین شرٹ اچھا کھیل کر فائنل میں پہنچے، کوئی بات نہیں ، فائنل میں ٹرننگ پوائنٹ شاہین کا انجرڈ ہوکر میدان سے جانا تھا'۔

انہوں نےکہا کہ ہم نے یہاں سے سر نہیں گرانے، بین اسٹوکس نے بھی 2016 میں چھکے کھائے اور اب انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوایا۔میں آپ کے ساتھ ہوں ، کوئی بات نہیں پاکستان ، ہم انشاءاللہ بھارت میں ورلڈکپ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ 2023 میں ون ڈے ورلڈکپ بھارت میں منعقد ہونا ہے۔

مزید خبریں :