13 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف نے کل سپریم کورٹ رجسٹریز میں عمران خان پرحملے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کا کہناتھاکہ کل سپریم کورٹ رجسٹریز میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی متعلقہ سپریم کورٹ رجسٹریز میں پیش ہوں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائی جائے گی، ایک ہفتے بعد بھی سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔
ان کا کہنا تھاکہ پولیس نے معلوم دباؤ پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا۔