14 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں سینیارٹی کو مدِ نظر رکھنا اچھا ہوگا لیکن یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ سب سے موزوں نام کونسا ہوگا؟
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے لیکن مسائل کا حل پیش کرنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو آگے آنا ہوگا ورنہ موجودہ سیاسی ڈیڈلاک بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہتر تھے اور تحریک انصاف اب بھی امریکا سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوئی رکاوٹ نہ ڈالی تو ہفتے کے روز لانگ مارچ پنڈی میں داخل ہوگا۔