14 نومبر ، 2022
مسز این مکوری نے کہا ہے کہ کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کے قتل کی مکمل تفتیش کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔
جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کینیا انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی کی چئیرپرسن این مکوری نے کہا کہ ارشد شریف کیس سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں کینیا پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ خرم احمد کی گاڑی کو رکنے کی ہدایت کو نظرانداز کرنے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
ارشد شریف کو قتل کرنے سے قبل وحشیانہ تشدد کی رپورٹس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں آئی پی او اے کی چیئرپرسن نے دوسری گولی کا ذکر نہیں کیا جو ان کی کمر سے داخل ہو کر سینے سے نکل گئی۔