15 نومبر ، 2022
بھارت میں پاک انگلینڈ فائنل میچ میں پاکستان زندہ باد کے نعرےلگانے پر کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر موگا کے انجینیئرنگ کالج کے ہاسٹل میں اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے دوران کشمیری طلبا کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیری طلبا کی جانب سے پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگانے پر طلبا کے مخالف گروپ نے کشمیری طلبا پر تشدد کیا،انہیں مارا پیٹا اور پتھراؤ کیا۔
رپورٹس کے مطابق پتھر لگنے سے کئی کشمیری طلبا زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے کالج پہنچ کر معاملہ ختم کر دیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔