کھیل
Time 15 نومبر ، 2022

’کاش تم میرے سامنے ہوتے‘، شاہین کیخلاف صارف کا کمنٹ پڑھ کر وسیم اکرم بپھرگئے

وسیم اکرم نے نجی میڈیا کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا/ فائل فوٹو
وسیم اکرم نے نجی میڈیا کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا/ فائل فوٹو

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف آن ائیر شو میں تبصرہ پڑھ کر طیش میں آگئے۔

وسیم اکرم نے  نجی میڈیا کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے  سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا مگر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھری کھری سنادیں۔

وسیم اکرم نے شو میں صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  سوال کی صورت جو  بدتمیزی تم نے کی  اسے میں پڑھ کر بھی  نہیں سناسکتا لیکن جو بدتمیزی تم  نے کی، تمہیں کسی بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ہے،  تم  اپنے کھلاڑیوں سے  بدتمیزی کررہے ہو کوئی شرم کوئی حیا نہیں ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ’ اس سوال کو پڑھ کر مجھے شدید غصہ آرہا ہے میری خواہش ہے کہ تم میرے سامنے ہوتے‘۔

مزید خبریں :