Geo News
Geo News

Time 15 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان والد کی عیادت کے بعد لاہور سے لندن روانہ

عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان والد کی عیادت کے بعد لاہور سے لندن روانہ

عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والی کی عیادت کے بعد لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

قاسم اورسلیمان کی زمان پارک سےروانگی کےوقت سخت سکیورٹی انتظامات کیےگئے تھے۔

قاسم اور سلیمان عمران خان کی عیادت کیلئے جمعرات کو  پاکستان آئے تھے۔

ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں بیٹوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔