16 نومبر ، 2022
عمران خان سے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے والے عمر فاروق ظہور کے دعوؤں کے بعد پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں عمران خان کے سامنے کئی اہم سوالات اٹھا دیے گئے۔
پہلا سوال یہ اٹھایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ذریعے عمران خان نے کیوں ان تحائف کو بیس لاکھ ڈالرز کیش میں بیچا؟
دوسرا سوال یہ اٹھایا گیا کہ عمران خان نے یہ تحائف عمر فاروق ظہور کو نہیں بیچے ، تو یہ اُن کے پاس کیسے پہنچے؟ تحائف عمرفاروق ظہورکونہیں بیچے گئے توکس کو بیچے گئے؟
پروگرام میں تیسرا سوال یہ پوچھا گیا کہ تحائف بیچ کر پیسے واپس پاکستان لائے گئے یا نہیں؟ لائے گئے تو بینکنگ ٹرانزیکشن کہاں ہے؟ نہیں لائے گئے تو اتنی بڑی رقم کہاں گئی؟
چوتھا سوال یہ اٹھایا گیا کہ 28 کروڑ روپے میں تحائف بیچ کرمحض 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی فروخت کیوں دکھائی گئی؟ کیاٹیکس بچانے کیلئے ایسا کیا گیا؟ یا منی ٹریل چھپانے کیلئے ایسا کیا گیا؟
پانچواں سوال یہ ہے کہ اپریل 2019 میں اگر ان تحائف کی قیمت 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی تو محض 2 کروڑ 12 لاکھ روپے کی ادائیگی کر کے قومی خزانے کو 1 ارب 68 کروڑ روپے کا نقصان کیوں پہنچایا گیا؟