'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' 200 کروڑ کمانے کے قریب

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے اب تک 186 کروڑ روپے کما لیے ہیں—فوٹو: فائل
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے اب تک 186 کروڑ روپے کما لیے ہیں—فوٹو: فائل

جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ 200 کروڑ کے ہدف کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے اب تک 186 کروڑ روپے کما لیے ہیں جب کہ فلم پاکستان میں 71 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اس کے علاوہ باقی دنیا سے 115 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی کی  لیکن دل ابھی بھرا نہیں کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے اور فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


مزید خبریں :