Time 16 نومبر ، 2022
کھیل

’ہر آسٹریلوی پوچھ رہا ہے کہ دل دل پاکستان کیا ہے؟‘

پاکستانی ٹیم کے لیے پورے ٹورنامنٹ میں جو محبت اور سپورٹ دیکھنے کو ملی وہ قابلِ دید تھی: آسٹریلیا میں پاکستانی سفیر —فوٹو: فائل
پاکستانی ٹیم کے لیے پورے ٹورنامنٹ میں جو محبت اور سپورٹ دیکھنے کو ملی وہ قابلِ دید تھی: آسٹریلیا میں پاکستانی سفیر —فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں  پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہر کوئی یہ ہی پوچھ رہا ہے کہ دل دل پاکستان کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ 'دل دل پاکستان' کے گانے سے گونج اٹھا تھا، تماشائیوں کی بڑی تعداد نے یہ گانا گایا تھا۔

تاہم زاہد حفیظ چوہدری نے ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر مداح ان کا پرتپاک استقبال کررہے ہیں جب کہ پیچھے گانا 'ہے جذبہ جنون' بھی چل رہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'آسٹریلیا میں پاکستانیوں سے زیادہ انگلش ثقافت کے لوگ پائے جاتے ہیں لیکن پاکستانی ٹیم کے لیے پورے ٹورنامنٹ میں جو محبت اور سپورٹ دیکھنے کو ملی وہ قابلِ دید تھی'۔

انہوں نے کہا کہ 'آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ہمارا بہت بڑا قومی اثاثہ ہیں'۔

اس کے علاوہ  زاہد حفیظ چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'آسٹریلیا میں جہاں جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں دل دل پاکستان کیا ہے'۔

مزید خبریں :