Time 16 نومبر ، 2022
کھیل

بھارت کو 2023 کے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ کہنا انتہائی فضول ہے : مائیکل وان

دی ٹیلی گراف میں لکھے گئے کالم میں مائیکل وان نے جوز بٹلر اور ان کی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیا/فوٹوفائل
دی ٹیلی گراف میں لکھے گئے کالم میں مائیکل وان نے جوز بٹلر اور ان کی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیا/فوٹوفائل

انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے  بھارتی ٹیم کو  فیورٹ سمجھنا انتہائی فضول قرار دے دیا۔

دی ٹیلی گراف میں لکھے گئے کالم میں مائیکل وان نے  انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر اور ان کی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیا۔

مائیکل وان نے اپنے کالم میں انگلش ٹیم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’اگلا ٹکٹ بھارت میں ہونے والا 50 اوورز کا ورلڈکپ جیتنا ہے، انگلینڈ کے پاس اچھے اسپن آپشن ہیں اور ہمیں ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ کو فیورٹ رکھنا ہوگا‘۔

سابق کپتان نے لکھا کہ جب ٹورنامنٹ شروع ہوگا تو بھارت کو لوگ ان کے ہوم گراؤنڈ پر فیورٹ قررا دینگے جو کہ انتہائی فضول ہے ،انگلینڈ ٹیم کسی بھی سوال کے بغیر شکست دینے والی ٹیم ہوگی اور آئندہ چند سالوں تک یہی سلسلہ چلتا رہے گا۔

 سابق  انگلش کپتان نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ اگر میں بھارتی ٹیم کو دیکھ رہا ہوتا تو میں انہیں انگلینڈ کی ٹیم سے سیکھنے کی تجویز دیتا۔

مزید خبریں :