16 نومبر ، 2022
کراچی: سندھ حکومت نے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
جیونیوز سے گفتگو میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت اور سول ایوی ایشن کے درمیان بات چیت جاری ہے، بس سروس کے لیے ائیرپورٹ کےاندربس ٹرمینل بنایا جائےگا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ روٹ پر بس سروس چلنے سے عوام کو سہولت ہوگی، سول ایوی ایشن پیپلزبس سروس کیلئے دو بس اسٹاپ بنانے کے لیے جگہ دینے کے لیے تیار ہے۔