17 نومبر ، 2022
وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کے حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کے ہر اس ممبر کے خلاف کرمنل کیس بنے گا جس نے اسکی قیمت کا تخمینہ لگایا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گھڑی کی خرید اور فروخت کی ٹریل دینا پڑے گی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کو خطرہ نہیں، یہ ٹیکس اتھارٹی کا معاملہ ہے۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت کو اپنے ٹیکس ریٹرنز میں بتایا ہوا ہے اگر کوئی اعتراض ہوتا تو ایف بی آر کو اعتراض ہوتا۔