Time 17 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان نے اپنے اوپر مزید قاتلانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا

میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ مجھے ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو/ فائل فوٹو
میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ مجھے ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اوپر مزید قاتلانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

فرانسیسی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ مجھے ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور بدقسمتی سے مجھے لگتا ہے کہ وہ دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں، وہ مجھے ختم کرنا چاہتے تھے کیونکہ میری پارٹی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے اور مجھے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھےختم کرنا ہے لہٰذا خطرہ موجود ہے جب کہ اس سازش کا تو میں نے حملے سے 6 ہفتے قبل ہی ایک جلسے میں بتا دیا تھا، میں نے بتا دیا تھا کہ ایک مذہبی جنونی کے ہاتھوں قتل کروانے کا منصوبہ بنایاگیا ہے، آزادانہ تحقیقات ہوں گی تو ثابت ہو جائے گا کہ اس تمام کی منصوبہ بندی کی گئی۔

عمران خا کا کہنا تھا کہ ہم پر دو حملہ آوروں نے حملہ کیا، چیف جسٹس سےبھی درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں کیونکہ آزادانہ تحقیقات میں ثابت ہو جائے گا کہ اس کا فائدہ موجودہ حکومت کو ہوتا۔

مزید خبریں :