ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 نومبرتک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 نومبرتک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے— فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ  50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 نومبرتک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 نومبرکو پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 72 کروڑ ایک لاکھ ڈالرتھے، ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 نومبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالرتھے، 4 سے 11 نومبر کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 20 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔

11 نومبر کو کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھے۔

مزید خبریں :