پاکستان
Time 17 نومبر ، 2022

ہمارے پاس گزشتہ سردیوں سے زیادہ گیس ہے مگر مسائل ہیں: مصدق ملک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس گزشتہ سردیوں سے زیادہ گیس ہے مگر مسائل ہیں، سوئی ناردرن کو نقصانات کو کنٹرول کرنےکا کہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کے انرجی وژن سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب میں وزیر مملکت نےکہا کہ ترکمانستان سے گیس درآمد کے تاپی منصوبے کی جلد تعمیر شروع کرنا چاہتے ہیں، اس منصوبےکے لیے 2 ارب ڈالر تک درکار ہیں ،مالی امور مکمل ہونے کے بعد تین سے چار سال میں یہ منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا حکومت نئی ٹائیٹ گیس پالیسی بھی لارہی ہے، سبسڈیز نے توانائی کے شعبے کو متاتر کیا ہے، پاکستان میں توانائی مہنگی ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا پچاس فیصد تیل درآمد کر رہا ہے۔ پاکستان میں سالانہ 8 سے 10فیصد گیس ختم ہو رہی ہے۔

مصدق ملک نے مزیدکہا کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی جلد بولی کرا رہے ہیں، پاکستان چمن سےگوادر تک پائپ لائن بھی بنائےگا۔

مزید خبریں :