18 نومبر ، 2022
فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر وعدے کے باوجود شاہ زیب خان زادہ کو دستاویزات بھیجنے میں ناکام رہے۔
احسن جمیل گجر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی شاہد خاقان عباسی کے دور میں لی تھی ، انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں ثبوت بھی دینے کا اعلان کیا تھا ، مگر وہ اپنے وعدے سے پھر مُکر گئے ۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے اِدھر مال بنایا ، اُدھر حلال کرلیا ، فرح گوگی نے اپریل 2019 میں 28 کروڑ کے تحائف بیچے اور اگلے ہی مہینے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے کا فائدہ کما لیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے سال 2018 اور 19کے انکم ٹیکس گوشواروں کا کچا چٹھا کھول دیا گیا تھا۔
احسن جمیل گجر اس سے پہلے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں ہی یہ اقرار کر چکے ہیں کہ انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی 2019 میں عمران خان کے دور میں ہی لی تھی ۔