18 نومبر ، 2022
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کردی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر سے آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں سیلاب کے بعد معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر خزانہ نے قرض پروگرام پر عمل درآمد کا عزم دہرایا ۔
آن لائن میٹنگ میں قرض پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی پر رضامندی بھی ظاہر کی۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اخراجات کو مالی سال کے اخراجات میں شمار کیا جائے گا جب کہ اس بارے میں تکنیکی مذاکرات تیزی سے مکمل کیے جائیں گے۔