کھیل
Time 19 نومبر ، 2022

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کے تحت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جو یکم دسمبر سے پنڈی میں شیڈولڈ تھا ان ہی تاریخو ں میں پنڈی میں ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو متعلقہ حکام کی جانب سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرانے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔

دوسری جانب ا نگلینڈ کرکٹ بورڈ کو رپورٹ کرنے والے سکیورٹی وفد نے بھی دورے کے حوالے سے گرین سگنل دےد یا اور وہ دورے کے حوالے سے مکمل مطمئن ہے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل سیاسی جماعت کے لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے باعث انگلش ٹیم کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :