کھیل
Time 19 نومبر ، 2022

کوہلی کی ماضی میں پاکستان میں شاپنگ کرنیکی دلچسپ ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

دنیا بھر میں مقبول بھارت کے سابق کپتان اور  دلکش بلے باز  ویرات کوہلی کی 16 سال قبل کی دورہ پاکستان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جسے دیکھ کر مداح حیران ہیں۔

ویرات کوہلی کی مذکورہ ویڈیو بھارتی صحافی اویناش آریان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں کوہلی کو پاکستان میں شاپنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو در اصل 2006 کی ہے جب بھارت کی انڈر 19 ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور آئی تھی، اس وقت انڈر 19 ٹیم کے کپتان پیوش چاولہ تھے، ویڈیو میں کوہلی سمیت پیوش، روبن اتھاپا، پجارا، رویندرا جڈیجااور ایشانت شرما کو بھی شاپنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے علاوہ 4 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔ دونوں سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو فتح نصیب ہوئی تھی۔

مزید خبریں :