Time 02 نومبر ، 2022
کھیل

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کرلیا

ایڈیلیڈ میں آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلادیش کیخلاف ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی— فوٹو: سوشل میڈیا
ایڈیلیڈ میں آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلادیش کیخلاف ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی— فوٹو: سوشل میڈیا

عصر حاضر میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلادیش کیخلاف ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اس طرح  وہ مینز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

ویرات کوہلی نے سری لنکن بیٹر مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑا۔ ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی 23 اننگز میں 85 کی اوسط اور 131 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1016 رنز بناچکے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہوگئے تھے اور ان کی بھارتی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے تھے تاہم ایشیا کپ میں کوہلی نے ایک بار پھر مومینٹم پکڑا اور اب ورلڈ کپ میں وہ بھرپور فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔

رواں ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی 220 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کرلیا

مزید خبریں :