Time 19 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

خالق کو ناراض کرکے آسکر نہ لائیں، صنم چوہدری کا فلم جوائے لینڈ پر پابندی کا مطالبہ

فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے/فوٹوفائل
 فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے/فوٹوفائل

سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے بھی فلم جوائے لینڈ پر  پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صنم چوہدری نے لکھا کہ اپنے خالق کو ناراض کرکے آسکر نہ لائیں، اپنی موویز اور اپنے ٹیلنٹ پر اللہ کی لائیک لگوائیں۔

خالق کو ناراض کرکے آسکر نہ لائیں، صنم چوہدری کا فلم جوائے لینڈ پر پابندی کا مطالبہ

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ حضرت محمد ﷺ کی امت سے ہونے کے ناطے ہمیں کسی بھی طرح فحاشی نہیں پھیلانی چاہیے۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں جوائے لینڈ پر پابندی لگانے سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ 

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے فلم ’ جوائے لینڈ ‘ کی نمائش روک دی ہے، محکمہ اطلاعات پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ ‘ کی نمائش پر پابندی مختلف حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والی مسلسل شکایات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :