کھیل
Time 19 نومبر ، 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت جاری

رپورٹس کے مطابق شائقین آن لائن بھی میچ کی ٹکٹس بُک کرا سکتے ہیں__فوٹو: فائل
رپورٹس کے مطابق شائقین آن لائن بھی میچ کی ٹکٹس بُک کرا سکتے ہیں__فوٹو: فائل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق شائقین آن لائن بھی میچ کی ٹکٹس بُک کرا سکتے ہیں۔

ملتان اور کراچی کے ٹیسٹ میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر کو شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ ہفتے کے آغاز میں پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :