19 نومبر ، 2022
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے پنڈی پہنچنےکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ 26 نومبربھی امپائرکی انگلی اُٹھے بغیر گزر جائےگا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان 26 نومبر کوپنڈی،اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کے ٹکٹ کٹوائیں، عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم، 26 نومبر عمران خان کے جھوٹے آزادی مارچ 2014 کے دھرنےکی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، عمران خان نے یو اےای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنےکی تاریخ نہیں بتائی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جھوٹی آزادی کےجھوٹ نے بےگناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کر دیا، صحافی شہید ہوئے، قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی،کس کے لیے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟ عمران خان it is over for you۔