Time 21 نومبر ، 2022
دنیا

چین میں 6 ماہ بعد کورونا سے پہلی ہلاکت رپورٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں 6 ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بیجنگ میں کورونا وائرس میں مبتلا 87 سالہ معمر شخص زندگی کی بازی ہارگیا۔

چینی حکام کے مطابق ملک میں مئی کے بعد سے یہ پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔

 بیجنگ میں اتوار کو مقامی منتقلی کے 621 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ چین بھر میں 24 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز  رپورٹ ہوئے۔

مزید خبریں :