Time 21 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کی جان کو دشمن ممالک کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، رانا ثنا کا انکشاف

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو  دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے ہی حکومت اور سکیورٹی اداروں پر الزامات لگا چکے ہیں ، اس صورتِ حال میں ملک دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

رانا ثنا نے خبردار کیا کہ اگر لانگ مارچ میں مسلح لوگ ہوئے  اور انہوں نے فورس پر اسلحہ استعمال کیا تو فورس جوابی کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اسلام آباد سے راولپنڈی کیوں جا رہا ہے، حکمت عملی جلد سامنے آجائے گی۔ 

انہوں نے کہاکہ  مجھ پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے لیکن تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔

مزید خبریں :