Time 21 نومبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

آپ جو آئی فون خرید رہے ہیں وہ نیا ہے یا پرانا؟ ایک منٹ میں جاننا ممکن

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اس بارے میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ ایپل
ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اس بارے میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون دنیا بھر میں بہت مقبول اسمارٹ فونز ہیں اور اکثر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے مہنگے بھی ہوتے ہیں۔

مگر ان کو خریدتے وقت یہ جاننا مشکل ہوسکتا ہے کہ وہ نئے ہیں، ری فربش یا استعمال شدہ۔

مگر ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا گیا کہ کس طرح آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ آپ کا آئی فون نیا ہے یا پہلے کسی کے زیراستعمال رہ چکا ہے۔

اس مقصد کے لیے آئی فون کی سیٹنگز میں جانا ہوگا۔

سیٹنگز میں اباؤٹ (about) پر جائیں اور پھر ماڈل نمبر کے شروع میں دیکھیں۔

اگر ماڈل نمبر ایم (M) سے شروع ہورہا ہے تو یہ نئے ہونے کا ثبوت ہے۔

اگر ماڈل نمبر ایف (F) سے شروع ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ری فربش ماڈل ہے۔

اسی طرح پی (P) پرسنلائزڈ ہے یعنی اس ڈیوائس کو کسٹمائز کیا گیا ہے۔

اگر ماڈل نمبر این (N) سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کسی خرابی کے باعث اس فون کو ری پلیس کیا گیا تھا۔

ماڈل نمبر سے یہ جاننا ممکن ہے / اسکرین شاٹ
ماڈل نمبر سے یہ جاننا ممکن ہے / اسکرین شاٹ

اسی طرح ماڈل نمبر کے آخر میں موجود حروف یہ بتاتے ہیں کہ ڈیوائس کس ملک میں فروخت کے لیے تیار ہوئی۔

ایل ایل (LL) سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ امریکا کے لیے ہے، سی ایچ (CH) سے مراد چین، سی (C) سے مراد کینیڈا اور ایف (F) سے مراد فرانس ہے۔

جاپان کے لیے جے پی (JP)، اسپین کے لیے پی وائے (PY) اور برطانیہ کے لیے بی (B) استعمال کیا جاتا ہے۔

تو اس ٹرک سے یہ جاننا ممکن ہے کہ آپ جو آئی فون خرید رہے ہیں وہ نیا ہے یا نہیں۔

مزید خبریں :