دنیا
Time 21 نومبر ، 2022

ترکیہ کے سرحدی ضلع میں شام سے راکٹ حملہ، 3 افراد ہلاک

فوٹو: الجزیرہ نیوز
فوٹو: الجزیرہ نیوز

ترکیہ کےسرحدی ضلع کرکامش پر شام سےکیےگئے راکٹ حملےمیں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صوبے غازی انتیب کےگورنرکا کہنا ہےکہ شام کے علاقے کوبانی سے ترکی کے سرحدی ضلع کرکامش پر 5 راکٹ داغےگئے ہیں۔

صوبائی گورنرکے مطابق راکٹ حملےمیں ہوئے6  زخمیوں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو کا کہنا ہےکہ  راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

خیال رہےکہ شام کا سرحدی علاقہ کوبانی کرد ملیشیا وائے پی جی کے زیرکنٹرول ہے۔

مزید خبریں :