Time 21 نومبر ، 2022
پاکستان

گوجرانوالا میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام دے دیا گیا

بسمہ نے ہفتے کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افراد کے پرس چھیننے کی کوشش ناکام بنادی تھی— فوٹو: اسکرین گریب
 بسمہ نے ہفتے کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افراد کے پرس چھیننے کی کوشش ناکام بنادی تھی— فوٹو: اسکرین گریب

گوجرانوالا میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ شاہد کو  2 لاکھ روپے کا انعام دے دیا گیا۔

وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب ندیم عباس نے طالبہ بسمہ شاہد کو چیک دیا اور کہا کہ بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈاکو گرفتار کرائے، اس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ندیم عباس بارا کا کہنا تھاکہ بسمہ شاہد نے ثابت کیا کہ لڑکیاں بہادری میں کسی سے کم نہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ بسمہ نے ہفتے کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افراد کے پرس چھیننے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور ڈاکو گرفتار کرائے تھے۔

مزید خبریں :