کھیل
Time 22 نومبر ، 2022

ارجنٹائن کیخلاف سعودی عرب کی تاریخی فتح پر محمد یوسف کی ٹوئٹ

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا
قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔

سعودی عرب کی جانب سے دوسرا گول کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس ویڈیو کی خاص بات عربی میں ہونے والی کمنٹری ہے۔ کمنٹیٹر کا جوش و جذبہ سننے سے تعلق رکھتا ہے اور لوگ اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد یوسف نے سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے دوسرے گول کی وہی ویڈیو شیئر کی اور تاریخی فتح پر سعودی عرب کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ساتھ ہی محمد یوسف نے کمنٹری کی بھی تعریف کی اور لکھا ’کیا زبردست کمنٹری ہے، اور کیا گول ہے۔ ‘

مزید خبریں :