کھیل
Time 22 نومبر ، 2022

فٹبال کے متوالوں نے ورلڈکپ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے پورا گھر خرید لیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

اتوار سے قطر میں فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہوگیا جس کے بعد ایونٹ کے مقابلے جاری ہیں۔

ٹیمیں میدان میں کھیل رہی ہیں تو وہیں ان کو سپورٹ کرنے والے شائقین بھی اس ٹورنامنٹ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ ایسے میں بھارت میں فٹبال کے متوالوں نے ایک ساتھ ورلڈکپ دیکھنے کے لیے پورا گھر ہی خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کوچی سے تعلق رکھنے والے 17 فٹبال شائقین کے ایک گروپ نے فیفا ورلڈکپ کے میچز ایک ساتھ دیکھنے کے لیے گھر خرید لیا۔

کوچی ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں منڈکاموگل میں 23 لاکھ بھارتی روپے میں فٹبال کے متوالوں نے گھر خریدا تا کہ وہ  ایک ہی چھت کے نیچے بغیر کسی پریشانی کے ورلڈکپ کے میچز دیکھ سکیں۔

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر کے خریداروں میں سے ایک  نے کہا کہ ہم نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے کچھ خاص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہم 17 افراد نے 23 لاکھ روپے میں ایک گھر خریدا اور اسے ورلڈکپ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں سے سجایا۔ اس کے علاوہ بڑی ٹی وی اسکرین  کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ متوالوں نے اس گھر کو برازیل، ارجنٹائن اور پرتگال کے جھنڈوں کے رنگوں سے پینٹ کیا ہے جبکہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔

مزید خبریں :