Time 23 نومبر ، 2022
پاکستان

سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری میں ایک اور مبینہ کرپشن سامنے آگئی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری میں ایک اور مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق  نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے ، جاری کردہ فنڈ کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم گزشتہ 4 روز سے غائب ہیں  جس پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی ، جس کی رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا کرپشن کیسے کی گئی۔ 

مزید خبریں :