کھیل
Time 23 نومبر ، 2022

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مارٹن گپٹل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے پر تیار

ملک کے لیے کھیلنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے،اب مجھے اپنے لیے اور آپشنز بھی دیکھنا ہیں: کیوی کرکٹر/ فائل فوٹو
ملک کے لیے کھیلنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے،اب مجھے اپنے لیے اور آپشنز بھی دیکھنا ہیں: کیوی کرکٹر/ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیوی کرکٹر  مارٹن گپٹل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے پر رضامند ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارٹن گپٹل نے سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کرنےکی درخواست کی تھی جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے الگ ہوچکے  ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہےکہ مارٹن گپٹل اب کہیں بھی اپنے مواقع تلاش کرسکتے ہیں جب کہ انہیں سلیکشن کے لیے زیر غور لایا جائے گا تاہم ترجیح سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو دی جانےگی۔

مارٹن گپٹل کا کہنا ہےکہ ملک کے لیے کھیلنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے،اب مجھے اپنے لیے اور آپشنز بھی دیکھنا ہیں۔

مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں کھیلے تھے اور انہیں بھارت کے خلاف سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :