23 نومبر ، 2022
چین کی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہینان کے شہر آنیانگ میں فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ 21 نومبر کو پیش آیا جس کے نتیجے میں اب تک 38 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آگ لگنے کے دوران لاپتا ہونے والے 2 افراد کی لاشیں بھی مل چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دو منزلہ فیکٹری میں آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔
فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ الیکٹرک ویلڈنگ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے لگی ہے جس کی تحقیقات میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔