کھیل
Time 23 نومبر ، 2022

آئی سی سی رینکنگ:ون ڈے میں بابر سرِفہرست، ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ 3 میں جگہ نا بناسکے

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جب کہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے—فوٹو: فائل
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جب کہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے—فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل پلیئرز کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر  جب کہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈاوسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی ہفتہ وار رینکنگ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو 895 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے بابر کی جگہ لے لی، کونوے 788 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے پر آگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 778 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :