پاکستان

وفاقی پولیس کا 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند اور مزید نفری بلانے کا فیصلہ

فیض آباد پر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو:فائل
فیض آباد پر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے معاملے پرآئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کیلئے متبادل پلان، اندرون شہر ٹریفک رواں رہے گی، فیض آباد بس اڈہ اور مارکیٹ بھی جلسے کے دوران بند ہو گا اور آئی جے پی روڈ کو ٹریفک کےلیے استعمال کیا جائے گا۔

فیض آباد پر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف سی کے مزید 1500 اہلکار بھی بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو پنڈی میں مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :