کھیل
Time 24 نومبر ، 2022

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیاگیاہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں/ فائل فوٹو
مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیاگیاہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔

مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیاگیاہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔

راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں جو ولسن اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں اینڈی پائکرافٹ کو ریفری نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :