Time 24 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار کی موت کی خبروں کی اہلیہ اور بیٹی نے تردید کردی

گزشتہ روز اداکار کی موت کی خبر آئی تو بالی وڈ کے نامور اداکاروں نے افسوس کا اظہار بھی کیا جن میں اجے دیوگن میں شامل ہیں—فوٹو: فائل
گزشتہ روز اداکار کی موت کی خبر آئی تو بالی وڈ کے نامور اداکاروں نے افسوس کا اظہار بھی کیا جن میں اجے دیوگن میں شامل ہیں—فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے کی اہلیہ اور بیٹی نے ان کی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ شب بھارتی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے اور کل انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

اب بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم گوکھلے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی حالت بدستور نازک ہے مگر وہ ابھی بھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ کوما میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ وکرم گوکھلے کے جسم کے کچھ حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب وکرم گوکھلے کی بیٹی نے بھی والد کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکرم گوکھلے پونے کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکار کی موت کی خبر  آئی تو بالی وڈ کے نامور اداکاروں نے افسوس کا اظہار بھی کیا جن میں اجے دیوگن بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :