Geo News
Geo News

Time 24 نومبر ، 2022
دنیا

ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو وزیر اعظم مقرر کردیا

انور ابراہیم کے اتحادکو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی: خبر ایجنسی—فوٹو: رائٹرز
انور ابراہیم کے اتحادکو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی: خبر ایجنسی—فوٹو: رائٹرز

کوالالمپور: ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے شاہ السلطان عبداللہ آج ملائشین پیلس میں انور ابراہیم سے حلف لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات  میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرپائی تھی۔

 انور ابراہیم کے اتحادکو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی، سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہا۔

وزیراعظم اسماعیل صابری کاحکمراں اتحاد 30نشستوں کےساتھ تیسرے نمبر پر رہاجب کہ حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری تھی۔