چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

زمین کے طلوع ہونے کا منظر / اسکرین شاٹ
زمین کے طلوع ہونے کا منظر / اسکرین شاٹ

زمین پر سورج اور چاند کو طلوع ہوتے تو آپ نے دیکھا ہوگا مگر چاند پر زمین کے طلوع ہونے کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

ناسا کے آرٹیمس 1 مشن نے اس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

گزشتہ دنوں ناسا کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی  جس میں ہمارا سیارہ چاند کے پیچھے سے ابھر رہا ہے۔

یہ ویڈیو اورین اسپیس کرافٹ میں نصب کیمرے نے بنائی۔

اس سے قبل 1968 میں اپولو 8 مشن میں جانے والے خلا باز نے ارتھ شائر کے نام سے مشہور تصویر کھینچنی تھی۔

آرٹیمس 1 ایک آزمائشی مشن ہے جس کا مقصد چاند پر انسانوں کی واپسی کے لیے بنیاد تیار کرنا ہے۔

اس مشن کو ناسا کی تاریخ کے سب سے طاقتور اسپیس لانچ سسٹم راکٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔

اب اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مدار میں موجود ہے اور 11 دسمبر کو اس کی زمین پر واپسی ہوگی۔

1968 کی تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا
1968 کی تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا

آرٹیمس 1 کے بعد آرٹیمس 2 مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور ایسا 2024 میں متوقع ہے، البتہ یہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کرے گا۔

آرٹیمس 3 وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

مزید خبریں :