Time 24 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان عاصم منیر کو آرمی چیف دیکھنا کیوں نہیں چاہتے تھے؟ شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ

عمران خان کہہ چکے ہیں ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ یہ ہے کہ عاصم منیر نہ بن جائیں: شاہزیب خانزادہ/ فائل فوٹو
عمران خان کہہ چکے ہیں ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ یہ ہے کہ عاصم منیر نہ بن جائیں: شاہزیب خانزادہ/ فائل فوٹو

سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہےکہ عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر نئے آرمی چیف بنیں۔

جیونیوز سے گفتگو میں شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس پورے معاملے کو عاصم منیر کی وجہ سے متنازع بنایا، عمران خان کہہ چکے ہیں ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ  یہ ہے کہ عاصم منیر نہ بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عاصم منیر کو بہت پسند کرتے تھے، انہیں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا وہ 6 ماہ اس عہدے پررہے  پھر خبریں آئیں کہ عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے ثبوت رکھے جو بنی گالہ اور ان کے اہلخانہ سے متعلق تھے کہ کس قسم کی کرپشن ہورہی ہے اور کیا خبریں ہیں، جنرل  عاصم  توقع کررہے تھے کہ عمران خان ایکشن لیں گے لیکن عمران خان نے جنرل عاصم کے خلاف ایکشن لیا اور  انہیں عہدے سے ہٹادیا۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اس لیے عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر آرمی چیف  بنیں کیونکہ یہ اصول کا نہیں ان کا ذاتی معاملہ تھے کہ وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے ثبوت رکھے جو اس وقت کے وزیراعظم کو اچھے نہیں لگے۔


مزید خبریں :