پاکستان
Time 24 نومبر ، 2022

صدر آرمی چیف سمری پر زیادہ سے زیادہ 25 دن تاخیرکرسکتے ہیں: اعتزاز احسن

سمری میں تاخیر سے انہیں کچھ نہیں ملے گا، عمران خان کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا: رہنما پیپلز پارٹی— فوٹو: فائل
سمری میں تاخیر سے انہیں کچھ نہیں ملے گا، عمران خان کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا: رہنما پیپلز پارٹی— فوٹو: فائل

سینیئر قانون دان اور  پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں  کہ صدر مملکت کے پاس کوئی خاص آپشن نہیں، وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بھیجی گئی وزیراعظم کی سمری پر زیادہ سے زیادہ 25 دن تاخیرکرسکتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ سمری میں تاخیر سے انہیں کچھ نہیں ملے گا، عمران خان کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تقرر نواز شریف کی ڈکٹیشن پر نہیں ہورہا،،تمام سیاسی جماعتوں نے رضا مندی ظاہرکردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی اس معاملے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے ، پی ٹی آئی کو فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :