Time 24 نومبر ، 2022
پاکستان

جنرل عاصم منیرکی بطور آرمی چیف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا

صدر مملکت نے سید عاصم منیرکو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی،ایوان صدر،فوٹو: پی ٹی وی
صدر مملکت نے سید عاصم منیرکو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی،ایوان صدر،فوٹو: پی ٹی وی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ساحر شمشاد مرزا  اور  سید عاصم منیرکو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ایوان صدر کے مطابق جنرل سیدعاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کوفی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی اور  جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کردی۔

ایوان صدر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کوفی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی،ایوان صدر،فوٹو: پی ٹی وی
 صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کوفی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی،ایوان صدر،فوٹو: پی ٹی وی

 نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات بھی کی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے سید عاصم منیرکو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی اور  ان کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کردی، ان کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔

 نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات بھی کی۔

ایوان صدر کا کہنا ہےکہ صدر مملکت نے تعیناتی سے متعلق موصول سمری  پر دستخط کیے، صدر مملکت نے ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243  چار  اے اور  بی کے تحت کیں، تعیناتیاں آرٹیکل 48 اور آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے اور 8 ڈی کےتحت کی گئیں۔


مزید خبریں :