Geo News
Geo News

Time 24 نومبر ، 2022
پاکستان

طلبہ کے احتجاج میں فاروق ستار بھی ہم آواز ، ڈاؤ یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے

کراچی میں طلبہ کے احتجاج میں فاروق ستار بھی ہم آواز ، ڈاؤ یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے۔

ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ و طالبات ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے، اس دوران ڈاؤ  یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا گیا۔

فاروق ستار  یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے  اور کہا کہ بچوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، احتجاج میں ان کا ساتھ دیں گے۔

طلبہ کا مؤقف ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ سلیبس سے باہر دیا گیا، پرچہ ڈاؤ  یونیورسٹی نے تیار کیا تھا۔